ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاغذات نامزدگی بھرنے کے بعد رام ناتھ کووندنے کہا،جب سے گورنر بنایاتب سے میری کوئی پارٹی نہیں

کاغذات نامزدگی بھرنے کے بعد رام ناتھ کووندنے کہا،جب سے گورنر بنایاتب سے میری کوئی پارٹی نہیں

Sat, 24 Jun 2017 11:15:29    S.O. News Service

نئی دہلی،23؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)صدارتی انتخابات کے لئے این ڈی اے کے امیدوار رام ناتھ کووند نے نامزدگی بھر دی ہے۔اس دوران ان کے ساتھ پی ایم مودی، سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی، مرلی منوہر جوشی اور بی جے پی صدر امت شاہ بھی موجود تھے۔این ڈی اے حکومت والی ریاستوں کے وزیر اعلی بھی ساتھ تھے۔رام ناتھ کووند کا صدر بننا طے مانا جا رہا ہے۔صدارتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی بھرنے کے بعد رام ناتھ کووند نے کہا کہ ہمارے ملک کا آئین بہت سخت ہے،مجھے حمایت دینے والے تمام پارٹیوں کا شکریہ،ملک کی سرحد کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے،جب سے میں نے گورنر بنانے کے میری کوئی پارٹی نہیں ہے،میرا خیال ہے کہ صدر کو سیاست سے اوپر ہونا چاہئے۔این ڈی اے کے ساتھ ساتھ جے ڈی یو، ٹی آر ایس، بی جے ڈی جیسی پارٹیوں نے ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ایسے میں رام ناتھ کووند کو 61فیصد سے بھی زیادہ ووٹ ملنے کی امید ہے، کیونکہ تنہا این ڈی اے کا ووٹ فیصد ہی 48.6فیصد ہے۔نامزدگی کے موقع پر حمایت دینے والے تمل ناڈو کے وزیر اعلی پلنیسامی، تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راؤ، آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو اور اڑیسہ کے وزیر سوریہ نارائن پاترو بھی موجود تھے۔ادھر صدارتی انتخابات کے لئے بی جے پی کے دلت کارڈ کے جواب میں کانگریس نے بھی دلت کارڈ کھیلا ہے۔این ڈی اے کے صدارتی امیدوار رام ناتھ کووند کے مقابلے اپوزیشن نے سابق لوک سبھا اسپیکر میرا کمار کو میدان میں اتارا ہے۔


Share: